تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سابق برطانوی وزیر داخلہ جیک اسٹرا ڈرائیونگ کرنا بھول گئے

جنگ نیوز -
لندن …کہتے ہیں کہ آسائشات انسانی جسم کو زنگ لگارہی ہیں اور جدید دور کے لوگ تیزی سے منظرِ عام پر آتی آسانیاں پیدا کرتی اشیاء کو استعمال کرکے اتنے سہل پسند ہوچکے ہیں کہ محنت کرنا اب مشکل ہوتا جارہا ہے۔آسائشات کے عادی افراد میں تازہ ترین اضافہ ہے سابق برطانوی وزیرِ داخلہ جیک اسٹرا کا جنہیں اپنی پارٹی کے دورِ حکومت کے دوران ڈرائیور کی اتنی عادت پڑگئی کہ وہ خود ہی ڈرائیونگ کرنا بھول گئے۔برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر کے قصبے بلیک برن سے لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ بننے والے جیک اسٹرا کو 13سال تک اپنی پارٹی کے دورِ اقتدار کے دوران ڈرائیور کی سہولت میسر رہی۔اپنی پارٹی سے اقتدار چھن جانے کے بعد جب جیک اسٹرا کو خود ہی ڈرائیونگ کرنا پڑ رہی ہے تو انہیں محسوس ہورہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ سے جیسے بالکل ہی نابِلد ہیں۔ڈرائیونگ پر دوبارہ مکمل عبور حاصل کرنے کے لیے جیک اسٹرا آجکل ڈرائیونگ ریفریشر کورس لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ جیک اسٹرا کے دورِ وزارت میں خطرناک اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے افراد پر پانچ سال جیل کا جرمانہ عائد کیا جاتا رہا ہے لہٰذا اس صورتحال کا خود ہی شکار ہوجانے کے ڈر سے جیک اسٹرا دوبارہ ڈرائیونگ سیکھ رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.