29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور…آل پاکستان انجمن تاجران نے یکم اپریل سے رات8 بجے
جنگ نیوز -
مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ظالمانہ اقدامات کی بجائے امن وامان بہتربنائے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین شاہد مقصود بٹ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے معیشت تباہ ہورہی ہے یکم اپریل سے مارکیٹیں رات8بجے بند کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ شاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں جی ایس ٹی لگانے کی کوشش کی تو بھرپور مخالفت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ظالمانہ اقدامات کرنے کی بجائے امن وامان کی صورتحال بہتر بنائے تاکہ معیشت پاؤں پر کھڑی ہوسکے۔