29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لوئر کرم ایجنسی: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق، 20اغوا
جنگ نیوز -
ہنگو…لوئر کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افرادہلاک اور4زخمی ہوگئے،مسلح افراد نے20افراد کو گاڑی سمیت اغوا بھی کرلیا۔ ٹل سے پاراچنار جانیوالی گاڑیوں کے قافلے پر لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بگن میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کی،مسلح ملزمان نے دو گاڑیوں کو آگ لگادی ،زخمیوں کوکرم ایجنسی کے سدہ اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ڈیرہ ماہ قبل ہونیوالے امن معاہدے کے بعد مسافر گاڑیوں پرہونیوالے چار حملوں میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔