تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپانی اسٹاک مارکیٹس میں11 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری

جنگ نیوز -
ٹوکیو… ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جاپانی اسٹاک مارکیٹس میں11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو2005کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلے اور تباہی سے جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر مارکیٹ میں فروخت کا رحجان دیکھا گیا تھا، لیکن اب حصص کی قیمتوں میں کمی کے بعد بازار سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاپانی اسٹاک مارکیٹوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم تقریباً70 فیصدہے جبکہ گزشتہ ہفتے نکئی225 انڈیکس میں10 فیصد گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.