تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کرینہ کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران گردن پر چوٹ لگنے سے زخمی

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کی ہیروئنز کا اکثر دل تو زخمی ہوتاہی رہتا ہے، لیکن کرینہ کپور کو تو گردن پر چوٹ لگی ہے۔بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور، ان دنوں اپنے کلوز فرینڈ چھوٹے نواب کی ذاتی فلم، ایجنٹ ونود کی شوٹنگ کرارہی ہیں، جس میں ایکشن سین کے دوران انہیں لگانی تھی ہیلی کاپٹر سے چھلانگ جو انہوں نے لگاتو دی، لیکن نیچے بچھے گدے پر گرنے کے بجائے وہ جاگریں زمین پر،جس سے ان کی گردن پر گہرے زخم آئے لیکن بیبو تو ہیں پروفیشنل انجکشن لگوائے اوراپنے سین مکمل کرائے، ایجنٹ ونود اسی سال نو دسمبر کو سلور اسکرین پر جگمگائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.