29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈکپ سیمی فائنل :من موہن کی زرداری اور گیلانی کو موہالی آنے کی دعودت
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان 30مارچ کو بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں ہونے والے سیمی فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ یہ میچ دیکھنے کے لیے خود بھی موہالی پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ برصغیر کی دونوں بڑی ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین میں بہت زیادہ جوش وخروش پایا جاتا ہے۔تاہم بعض حلقے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی اس دعوت کو کرکٹ ڈپلومیسی بھی قرار دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے دوبارہ مکالمے کا آغاز ہوسکے گا۔