29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر اور وزیر اعظم کوبھارتی وزیر اعظم کا دعوت نامہ موصول
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے موہالی میں ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کے لیے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم گیلانی کو موہالی میں 30مارچ کو ہونے والے پاک، بھارت کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے ۔