29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تیسرا کوارٹر فائنل:نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 222رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
ڈھاکا…آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 222رنز کا ہدف دیاہے۔میرپور شہر کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میںآ ج ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جو کہ سازگار نہیں نظر آیا۔نیوزی لینڈکے دونوں اوپنر میچ کے ابتداء میں ہی پویلین لوٹ گئے۔مارٹن گپتل اوربرینڈن میکولم نے بالترتیب ایک اور چار رنزبنائے۔انکے بعد آنے وال جے سی رائیڈر اور روس ٹیلر نے بھرپورمزاحمت کرتے ہوئے 114رنز کی شراکت کی،جے سی رائیڈر 83رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روس ٹیلر 43رنز بناسکے ۔نتھن میکولم نے ٹیم کی طرف سے آخری وقت تک مزاحمت کی انہوں نے 38رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے، انکے علاوہ کوئی بھی نیوزی لینڈ کا بیٹسمین جنوبی افریقہ کے بولرز کا مقابلہ نہ کرسکااور 50اوورز کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر221رنز بناسکی۔جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے کامیاب بالرایم مورکل رہے جنہوں نے تین وکٹ حاصل کیں جبکہ عمران طاہر اور ڈی ڈبلیو اسٹائن نے دو دو وکٹ حاصل کیں جبکہ آر جے پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کیں۔ تیسرا کوارٹر فائنل جیو سوپر سے براہ راست دکھایا جارہا ہے ۔