تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الطاف حسین کایوسی ناظم حنیف بانٹواکی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار

جنگ نیوز -
الطاف حسین کایوسی ناظم حنیف بانٹواکی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یوسی5صدر ٹاؤن کے سابق حق پرست ناظم حنیف بانٹواکی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ان سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کر نے کا حوصلہ عطا فرمائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.