تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اپنی دھاڑ سے نابلِد چیتے کابچہ چڑیا کی طرح چہچہاتا ہے

جنگ نیوز -
اپنی دھاڑ سے نابلِد چیتے کابچہ چڑیا کی طرح چہچہاتا ہے

تامپا… چیتوں کی دھاڑ سے نابلِد چیتے کا بچہ فی الحال چڑیا کی طرح چہچہانے پر ہی اکتفا کرنے لگا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر Tampaمیں آجکل پانچ ہفتے کے ایک چیتے کے بچے کی پرورش انسانی ہاتھوں میں ہورہی ہے۔ اپنی ماں سے مناسب غذا ناحاصل کرسکنے کے بعد اس بچے کی نشوونما ٹھیک طرح نہیں ہوپائی اور وہ جنگل کے ماحول سے بھی نامانوس ہے ۔ اسی وجہ سے اسے ابھی نہیں معلوم کے چیتوں کی دھاڑ کیسی ہوتی ہے۔ اسی لیے یہ بچہ فی الحال اپنی باریک سی آواز میں بولتا ہے تو لگتا ہے کوئی چڑیا چہچہا رہی ہے۔ چیتے کے اس ننھے سے بچے کا وزن صرف2 پونڈ ہے تاہم فلوریڈا میں جانوروں کے تھیم پارک کی انتظامیہ اس بچے کی اچھی دیکھ بھال کررہی ہے اور وہ تیزی سے نشوونما پارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.