تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لندن میں دفتری اوقات کے دوران قیلولے کیلئے خصوصی ڈبے تیار

جنگ نیوز -
لندن میں دفتری اوقات کے دوران قیلولے کیلئے خصوصی ڈبے تیار

لندن… لندن میں دفتری اوقات میں قیلولے کے لیے خصوصی ڈبے تیار کر لیے گئے ہیں۔ عام طور پر ملازم پیشہ افراد دفتری اوقات میں قیلولے کیلئے مناسب جگہ تلاش کرتے نظر آتے ہیں، لیکن لندن میں ایک ادارے نے اپنے ملازمین کے قیلولے کیلئے خصوصی ڈبے تیار کر کے ان کی مشکل حل کر دی ہے ۔ دائرے نما ان ڈبو ں کو ترتیب سے ایک مخصوص جگہ رکھا گیا ہے جہاں دن کے وقت ملازمین باآسانی آکر آرام کر تے ہیں۔ان ڈبوں میں لگی گھڑی انھیں وقت کا احساس دلاتی رہتی ہے اور مقررہ ٹائم ہو جانے کے بعد انھیں نیند کی وادی سے فوراً واپس بلا کر کام کی طرف متوجہ کرتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.