29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کرم ایجنسی،اغواء کئے گئے45میں سے12افراد رہا
جنگ نیوز -
پارہ چنار … گذشتہ روزکرم ایجنسی کے علاقے بگن میں مسلح افراد کے حملے کے بعد اغوا ہونے والے 45 افراد میں سے خواتین اور بچوں سمیت12 افراد کورہا کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بگن میں گذشتہ روز مسلح افراد کے حملے کے بعد اغوا ہونے والے 45 افراد میں سے 12 افراد کو چھوڑ دیا گیا۔رہا ہونے والوں میں پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز واقع میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں سے تین افراد کی لاشیں پاراچنار پہنچا دی گئی ۔ جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کرد گئی۔واقع میں زخمی ہونے والے افراد کو علی زئی اور پاراچنار ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔