تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستانی ٹیم آج موہالی میں پریکٹس کرے گی

جنگ نیوز -
موہالی…پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر میں موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ سیمی فائنل کھیلنے کے لئے بھارتی ٹیم بھی آج پہنچے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو براستہ نئی دلی بنگلا دیش سے بھارتی شہر موہالی پہنچی جہاں اس کا سخت سیکورٹی میں استقبال کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم آج دوپہر میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم بھی آج موہالی پہنچے گی، دونوں ٹیمیں اس سے پہلے 4 بار ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آچکی ہیں، چاروں میچز بھارت نے جیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.