29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان کے زلزلے میں جاں بحق پاکستانی کی میت لاہور پہنچ گئی
جنگ نیوز -
لاہور…جاپان میں زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری ایاز سلیم کی لاش لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچادی گئی ہے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے کارگو پر ایاز سلیم کی لاش کو وصول کرنے کے لیے کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا جبکہ جاپان کے شہر فوکو شیما میں رہائش پذیرایاز سلیم کی لاش چند رو ز ساحل سمند ر پر آئی تھی جس کے بعد انکی تدفین کے لیے لاش وطن بھجوائی۔ایاز سلیم کا تعلق لاہور سے کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن سے ہے،اور وہ جاپان میں کئی برسوں سے کاروبار کررہے تھے۔ایاز سلیم کی میت کو جاپان سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 893 سے لاہور پہنچایا گیا ۔دوسری جانب جاپان کے متاثرہ شہروں میں ابھی بھی کئی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کے حولاے سے کوئی پتہ نہیں۔