29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، آج سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور اور نوابشاہ میں37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم بعض شمالی مقامات پر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے اکثر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، مالاکنڈ ڈویژن میں گزشتہ24 گھنٹوں میں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش دیر ، چترال اور کالام میں تین ملی میٹر رکارڈ کی گئی ، پاراچنار ، دروش اور میرخانی میں بھی بارش ہوئی ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک کے مختلف علاقوں میں دوپہر12 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اس طرح رہا،چھور اورنوابشاہ37،خضدار،حیدر آباد35، کراچی اور بہاولپور میں32،لاہور، ملتان،بہاولنگر،سکھر اورتربت میں31،راولپنڈی اور اسلام آباد میں27، پشاور میں29 اور کوئٹہ میں22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔