تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
پشاور…سیاسی جماعتوں نے فاٹا میں اصلاحات اور قبائلی علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی اورپی پی پی شیر پاؤ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس اے این پی کی صوبائی قیادت کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی اور سینیٹر حاجی عدیل نے بھی شرکت کی ۔ مشترکہ کمیٹی کے ارکان نے فاٹا میں اصلاحات لانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کی تجاویزکی بھی حمایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.