تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا: اتحادی ممالک کا قذافی مخالف گروپوں کو ہتھیاردینے پر غور

جنگ نیوز -
طرابلس … لیبیا پر اتحادی افواج کے حملے جاری ہیں ،ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکااور اس کے اتحادی لیبیا میں قذافی مخالف گروپ کوہتھیار فراہم کرنے کاسوچ رہے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کاخیال ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد،لیبیا میں عالمی فوجی مداخلت کے ساتھ ایسے اقدمات کی حمایت کرتی ہے جس کے تحت امریکااوراتحادی لیبیا میں اپوزیشن گروپ کو ہتھیار فراہم کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس بھی باغیوں کو مسلح کرنے اور تربیت دینے کی حمایت کرتا ہے۔ اتحادی افواج زلیتن، طرابلس اور ویتاعہ کو نشانہ بنارہی ہیں۔ طرابلس کے مشرق میں تاجوراکے علاقے میں تین دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی۔امریکی فوجی ترجمان کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں میں16 ٹام ہاک میزائل فائر کیے گئے ہیں جس میں کرنل قذافی کے ٹینکوں، جنگی ہتھیاروں اور تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔ جنگی جرائم کے امریکی سفیر کاکہناہے کہ حکومت مخالف مظاہرین پر بمباری اور فائرنگ کرنیوالوں پرمقدمات چلائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.