تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چیف جسٹس کی زیرصدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ، چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہورہا ہے ، اس میں پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی شریک ہوئے ہیں ۔سپریم کورٹ عمارت میں ہونیوالے اس جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی میں وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد ہائی کورٹ اور صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز، سیکریٹری قانون اوررجسٹرار سپریم کورٹ شریک ہیں ۔ اجلاس میں ملک کے عدالتی اور قانونی امور کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس افتخار چودھری نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ غیرجانبدارانہ فیصلوں سے عدلیہ اپنی آزادی قائم رکھتی ہے اور اس سے ملک میں شفاف انصاف کا مقصد بھی حاصل ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.