تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان،بنیادی شرح سود 14فیصد پر برقرار

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . اسٹیٹ بینک نے مہنگائی میں کمی اور حکومت کی جانب سے مرکزی بینک کے قرضوں کو حد میں رکھنے کے اقدامات کی وجہ سے آئندہ دوماہ کے لئے بنیادی شرح سود کو14 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بینک کے گورنر شاہد ایچ کاردار کی صدارت میں ہواجس میں معیشت کا جائزہ لیتے ہوئے بنیادی شرح سود کو14 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے مانیٹری پالیسی بیان میں شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضوں کو محدود کیا ہے اس کے علاوہ ٹیکسوں کی شرح میں عارضی اضافے سے بھی بجٹ خسارے میں کمی متوقع ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی معیشت کو چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ مثبت نتائج کے باوجود معاشی نظم چلانے کیلئے مزید بہتری کی ضرورت ہے اورآئندہ مالی سال میں معیشت کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اعلان میں کہاگیا ہے کہ حکومتی قرضوں میں استحکام کے باوجود ان کا حجم زیادہ ہے اوراسی وجہ سے نجی شعبے کو قرض نہیں مل پاتا۔ معیشت کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں احتجاجی لہر کے باعث ان ممالک سے آنیوالی پاکستانی محنت کشوں کی رقوم متاثر ہوسکتی ہیں اورعالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک کی درآمدات کیلئے ضروری رقم میں اضافہ ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.