تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عرب ، افریقا کے حالات پاکستان پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں،سلمان بشیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ خطہ عرب اور شمالی افریقہ کے تشویشناک حالات پاکستان پر بھی اثرات مرتب کرسکتے ہیں،لیبیا سے متعلق یواین سلامتی کونسل کی قرارداد کے خطرناک اشارہ ہے۔سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس،اسلام آباد میں سلیم سیف اللہ کی زیر صدارت ہوا ، اس میں لیبیا، بحرین اور اس خطے کے دیگر ممالک میں پیدا ہونیوالی حالیہ بے چینی پر غور کیا گیا ۔ سیکریٹری خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ لیبیا اور بحرین سے پاکستانیوں کا نکالنے کیلئے ٹاسک فورس قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کیخلاف طاقت کے استعمال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، خطہ عرب اور شمالی افریقہ میں بڑا بحران پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی نے حکومت کومشرق وسطیٰ ممالک میں جائزہ وفود بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.