تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور: کنٹریکٹ اساتذہ کی ریلی پر پولیس کی چڑھائی، 5اساتذہ زخمی

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . زرعی یونیورسٹی پشاورکے کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی۔ گورنر ہاؤس کے قریب مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج سے پانچ اساتذہ اور دو طلبا زخمی ہوگئے۔ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز زرعی یونیورسٹی پشاور کے کنٹریکٹ اساتذہ اپنی برطرفی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب سے جب گورنر ہاؤس کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں روکنے میں ناکامی کے بعد لاٹھی چارج شروع کردیا اور شیلنگ کی۔ تصادم میں پانچ اساتذہ اور دو طلبا معمولی زخمی ہوئے۔ احتجاج کرنیوالے اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مستقلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کا انتظار کئے بغیر104 اساتذہ کو برطرف کردیا ہے جن میں تیس خواتین لیکچررز بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب آئی ایم ایس میں کلیریکل سٹاف بچوں کو پڑھا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.