29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نادرا کے تصدیقی نظام میں خلل، ملک میں پاسپورٹ کی تیاری کا عمل متاثر
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . نادرا کے کمپوٹرائزڈ آن لائن تصدیقی نظام میں ایک بار پھر خلل آنے سے ملک میں پاسپورٹ تیاری کا عمل متاثر ہوا ہے ۔محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ شہریوں سے متعلق ڈیٹا کے تصدیقی عمل کے کمپیوٹرائزڈ آن لائن سسٹم میں خلل معمول بنتا جارہا ہے،اس وجہ سے ہفتہ میں دو سے تین بار پاسپورٹ کے ڈیٹا انٹری نظام میں تعطل آتا رہتا ہے ، کمپیوٹرائزڈ نظام میں اس خرابی سے پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔