تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹھنڈے ٹھار تربوز گرمی کے نقصان دہ اثرات سے بچاتے ہیں، امریکی تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . سردیاں رخصت ہوئیں اور گرمیوں کی آمد آمد ہے۔ایسے میں آپ خود کو ٹھنڈے ٹھار میٹھے تربوز سے دور نہیں رکھ سکتے،کیونکہ تربوز، گرم موسم کے نقصان دہ اثرات سے بچانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق تربوز صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ وٹامن اے، سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے۔اس میں نوے فیصد سے زیادہ پانی پایا جاتا ہے۔تربوز کا استعمال نہ صرف گرمی سے پریشان طبیعت پر اچھے اثرات ڈالتا ہے بلکہ گرم موسم میں جسم میں پانی کی کمی سے بھی محفوظ رکھتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.