29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی کے اولڈ ایریاز میں حالات بدستورکشیدہ، مارکیٹ ،دکانیں بند
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزسے اب تک15افراد کی ہلاکت کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے،جبکہ اولڈ سٹی ایریاز میں تجارتی مراکز بند ہیں۔پولیس کے مطابق تین ہٹی پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا،گزشتہ روز اولڈ سٹی ایریا میں پان منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن اور سابقہ یوسی ناظم کی نماز جنازہ کے موقعے پر کراچی کے اولڈ ایریاز میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ رنچھوڑ لائن،گھاس منڈی،جونا مارکیٹ،رسالہ اور پان منڈی سے متصل علاقوں میں موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے فائرنگ کرکے دکانیں اور ہول سیل مارکیٹیں بند کروادیں،جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔