تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قوم کی دعائیں ہیں،ٹیم سیمی فائنل ضرور جیتے گی،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں ساتھ ہیں انشااللہ قومی ٹیم فتح یاب ہو گی۔ قبل ازیں لندن سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف روبصحت ہیں اور وہ عوام کی دعاؤں کا شکر یہ ادا کرتے ہیں تاہم ایک مرتبہ پھر انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کی دیت کے حوالے سے کوئی جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔ شہباز شریف گذشتہ 12یوم سے لندن کے نجی دورے پر گئے ہوئے تھے ، وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔اللہ تعالی اور عوام کے شکرگزار ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف کے دل کی ایک وال سے بہ خون بہہ گیا تھا تاہم اب خطرے کی کوئی بات نہیں۔ میاں برادران کے ریمنڈ ڈیوس دیت کے موقعہ پر بیرون ملک چلے جانے کے سوال پر وزیر اعلی پنجاب نے بات کرنے سے گریز کر دیا جبکہ

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.