29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مالاکنڈ، پشاور اور راول پنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، پشاور اور راول پنڈی ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کالام میں10، دیر میں7، پٹن میں6 مالم جبہ تین اور پاراچنار میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راول پنڈی ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح سب سے کم درجہ حرارت استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔وفاقی دارلحکومت میں ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار33،813 مکعب میٹر رہی ۔