29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان کے متعدد اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.5ڈگری سینٹی گریڈکے ساتھ شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اج صبح ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں25 دالبندین34 نوکنڈی30.6 ژوب27.5 بارکھان29 سبی35.3 قلات22.5 خضدار27.5 لسبیلہ37 پنجگور32 پسنی30.5 جیوانی29.5 تربت38.5 اور گوادرمیں30ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ ائیندہ چند گھنٹوں کے دوران مکران ،نصیر اباد اور سبی ڈویژن میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژن میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔