تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:شہبازبھٹی کی یادمیں کیتھڈرل چرچ میں میموریل سروس

جنگ نیوز -
لاہور…سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی یاد میں لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں میموریل سروس منعقد کی گئی۔میموریل سروس کی نگرانی پادری شاہد معراج کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسیحیوں نے سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کی اپنے مذہب کیلئے کی جانیوالی خدمات کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی نے اس ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا اسلئے مسیحی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہباز بھٹی کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.