تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:میٹرک امتحانات: انگلش کا پرچہ دوبارہ لیاگیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں میٹرک امتحانات میں انگلش کا پرچہ دینے سے محروم رہنے والے طلبا نے آج دوبارہ امتحان دیا۔کمپیوٹر سسٹم کی خرابی کے باعث لاہور بورڈ کے انتیس امیدواروں سمیت پنجاب بھر کے ایک سو پچیس طلبہ انگلش کا پرچہ نہیں دے سکے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام بورڈز نے آج دوبارہ پرچہ لیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر محمد اکرم کاشمیری کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے، اس لیے دوبارہ پرچہ لیا گیا تاکہ ان کا سال ضائع نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.