29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور میں بین الاقوامی تصوف سیمینار کا انعقاد
جنگ نیوز -
لاہور…علما و مشائخ کا کہنا ہے کہ صوفیا کرام کے الفاظ، سیرت و کردار اور خدمت خلق کے جذبے نے ہر دور میں اسلام کو تابندگی بخشی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں بین الاقوامی تصوف سیمینار میں کیا۔ سیمینار میں ملکی و غیرملکی علما اور مشائخ نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی خواجہ نظام الدین اولیا دہلی کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت خواجہ محمد یار فریدی نے زندگی بھر حضور پر نور ﷺ کے ذکر سے اپنی محافل کو منور کیا۔ صوفیائے کرام نے جو درس دیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی پیدائش کا اہم مقصد رب العالمین کی محبت ہے۔