تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گلگت میں رنگارنگ خواتین اسپورٹس ویک کاآغاز

جنگ نیوز -
گلگت …گلگت میں رنگارنگ خواتین اسپورٹس ویک کاآغاز ہوگیاہے۔ کرکٹ فیور نے گلگت بلتستان کی خواتین کو بھی نہیں بخشا،اسپورٹس ویک میں کرکٹ میچز بھی ہونگے۔ایف جی گرلز ڈگری کالج گلگت کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے 7 روزہ اسپورٹس ویک میں سو سے زائد خواتین کھلاڑی والی بال ، ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن ،رسہ کشی ،مٹکا ریس اورلانگ ریس سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں ،اسپورٹس ویک کی خاص بات کرکٹ کے مقابلے ہیں، جن کیلئے یہ خواتین خوب پریکٹس کررہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں قانون ساز اسمبلی کی رکن یاسمین نذرکی جانب سے اسپورٹس ویک کے افتتاح کے موقع پر طالبات نے مارچ پاسٹ کیا اور مختلف کھیل پیش کئے ۔اس موقع پر کالج پرنسپل عظمی ہارون نے اس سالانہ میلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.