تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیر اعظم کے موہالی آنے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوگی، مصباح الحق

جنگ نیوز -
موہالی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی کا میچ دیکھنے کے لیے بھارت آنا اچھی بات ہے ،اس کا کھلاڑیوں پر کوئی دباؤ نہیں ہو گا،ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کوئی میچ ایزی نہیں ہوتا۔موہالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بھارت وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی ہم منصب کو دعوت دینا اچھاقدم ہے،اور وزیر اعظم گیلانی کے آنے سے کھلاڑیوں پر کوئی دباؤ نہیں ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی کی سنچری نہیں لیکن ان کی نظر میں ٹیم کی جیت زیادہ اہم ہے،کھلاڑی چھوٹے چھوٹے سے اسکورکر کے ٹیم میں فتح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میگاایونٹ میں بھارتی ٹیم نے کئی کلوز میچز کھیلے ہیں،اور ویسے بھی کرکٹ میں کوئی ایزی میچ نہیں ہوتا،ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ جب جب پاکستان چیمپین بنا وہ ٹیم کے ہمراہ تھے،اور وہ پر امید ہیں کہ ٹیم اس مرتبہ بھی چیمپین بننے کی صلاحیت رکھتی ہے،کیونکہ سب متحد ہو کر کھیل رہے ہیں،انہوں نے پاک بھارت سیمی فائنل پر کہا کہ میڈیا نے کرکٹ کو وار بنا دیا ہے ،کرکٹ جنگ نہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.