29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرو ن حملوں سے ملک کی عزت تارتار کی جارہی ہے، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
بھکر…جمعیت علمائے اسلام پاکستان ف کے امیرمولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں ے قوم سرشرم سے جھکا دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن بھکر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ ان کا کہناتھاکہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی عزت تار تار کی جارہی ہے ، امریکا نواز پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا حکومت آخر کب تک ایم کیو ایم کے سہارے چلتی رہے۔