تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تمام قومیتوں سے مساوی سلوک ہی ایک قوم کا تصور مضبوط کریگا،الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک قوم کا تصوراسی صورت میں مضبوط ہوسکتاہے کہ جب ملک میں آبادتمام قومیتوں اورنسلی ولسانی اورثقافتی اکائیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے ،سب کومساوی حقوق دیئے جائیں،سب کااحترام کیاجائے اورکسی بھی لسانی اکائی کوکم محب وطن نہ سمجھاجائے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآبادکادورہ کرنے والے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ طالبات کے ایک وفدسے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔طلبہ طالبات کایہ وفدسندھ کے وزیربرائے امورنوجوانان فیصل سبزواری کی دعوت پر بین الصوبائی مطالعاتی دورے پرسندھ کے مختلف شہروں کے دورے کے بعدکراچی آیاتھا۔اس موقع پر طلبہ وطالبات کے وفد نے نائن زیروپرایم کیوایم کے مختلف ونگزاورشعبہ جات کے دفاتر کادورہ کیا اور وہاں تنظیمی خدمات انجام دینے والے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ الطا ف حسین نے مزیدکہاکہ عموماً کوئی بھی ملک کسی جزوواحدپرمشتمل نہیں ہوتا بلکہ مختلف اجزاء کامجموعہ ہوتااوراس میں مختلف نسلی ولسانی وثقافتی اکائیاں آبادہوتی ہیں جن کے ملاپ سے ایک قوم بنتی ہے۔جس ملک میں مختلف لسانی وثقافتی گروہ آباد ہوں اور وہاں اگر تمام اکائیوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے ، اورتمام اکائیوں کوبرابرکاشہری سمجھاجائے تووہاں لسانی ثقافتی یکجہتی پیداہوتی ہے ،انھوں نے برطانیہ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہیہاں انگلینڈ، ویلز،اسکاٹ لینڈ،شمالی آئرلینڈکی الگ الگ زبانیں، اپنی اپنی اسمبلیاں اور اپنی اپنی کرنسی ہے،ان کی اپنی اپنی ٹیمیں ہیں لیکن اسکے باوجود برطانیہ میں آبادنسلی اکائیوں کے درمیان وہ نفرتیں اوراختلافات نہیں پائے جاتے جوپاکستانی عوام کے درمیان دیکھنے میں آتے ہیں، الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان کی یکجہتی ،استحکام اورایک قوم کے تصورکوپروان چڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں آباد تمام نسلی ولسانی اورثقافتی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے،سب کوبرابر کاشہری تسلیم کیاجائے ، پاکستان کے تمام مسائل اوربرائیوں کی جڑملک کاکرپٹ پولیٹیکل سسٹم ہے ، ایم کیوایم کو گزشتہ دورحکومت میں پانچ سال کام کرنے کاموقع ملاتوسٹی گورنمنٹ میں اس کے منتخب ناظمین نے ایمانداری،دیانتداری سے کام کرکے کراچی کانقشہ بدل کررکھ دیا، ایم کیوایم ایساہی پورے ملک میں کرناچاہتی ہے ، پورے ملک میں اہل اورباصلاحیت نوجوان موجودہیں،ہم ان نوجوانوں کوآگے لاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلبہ ملک کامستقبل اورریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں لہٰذاطلبہ وطالبات ملک سے کرپٹ پولیٹیکل سسٹم کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں اورملک کے گاوٴں گوٹھوں میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔اس موقع پر طلبہ وطالبات نے الطاف حسین سے مختلف سوالات بھی کئے ایک قوم کے تصور کے موضوع پر اپنے خیالات کااظہارکیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.