تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

میچ دیکھنے کیلئے واہگہ پیدل پار کرکے ٹیکسی سے موہالی جاوٴنگا،مشاہد حسین

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید بھی منگل کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا میچ دیکھنے بھارت روانہ ہو رہے ہیں ۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں مشاہد حسین نے کہا کہ وہ واہگہ بارڈر پیدل پار کریں گے اور پھر ٹیکسی کے ذریعے موہالی پہنچیں گے ۔مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا میچ دیکھنے کے لیے جانا ضروری ہے اور بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہیں قومی مؤقف کی ترجمانی کر نی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت پاکستان کو تنہا کر نا چاہتا تھا لیکن سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات کے بعد عالمی برادری میں وہ خود تنہا ہو چکا ہے جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ٹوٹے ہو ئے مذاکرات کے سلسلے کو جوڑنا چاہتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.