تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کھیلوں کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دیں گے، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور…صوبائی وزیرا طلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شکست کے متحمل نہیں ہوسکتے،کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے۔ پشاور میں48 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ میاں افتخار نے کہا کہ خواتین کو کھیل کے میدان میں آگے آنا چاہیئے۔ ان کا کہناتھا کہ31 ویں قومی کھیلوں کے بعد قومی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.