29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیضان اور فہیم کے ورثا راولپنڈی میں ہیں،رانا ثناء
جنگ نیوز -
لاہور… رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیضان اور فہیم کے ورثا راولپنڈی میں ہیں دونوں کے ورثاکو عوام کے رد عمل کا شاید خوف ہے۔وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ فیضان اورفہیم کے ورثا اپنی مرضی سے سامنے نہیں آرہے۔ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے رانا ثنا کا کہنا ہے کہ ڈیوس کے معاملے میں پنجاب حکومت نے قانونی ذمے داری نبھائی تاہم ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس کا پاسپورٹ آج بھی پنجاب حکومت کے پاس موجود ہے۔