29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت: کانپور میں پولیس کا چھاپہ ، سات بکی گرفتار
جنگ نیوز -
کانپور ... بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پولیس نے سات بکی گرفتار کر لیے، جوے کی رقم اور متعدد موبائل فون برآمد کرلئے۔بھارتی ریاست یو پی کے شہر کانپور میں پولیس نے چھاپا مار کر سات بکی گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے جوے کی رقم اور موبئل فون برآمد ہوئے۔گرفتار ہونے والے ایک بکی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ورلڈ کپ کے تمام میچوں پر جوا کھیلا اور ہر میچ میں ایک لاکھ روپے کی شرط عام سی بات تھی۔ بکیوں کے مطابق شرطیں زیادہ تر فون پر لگائی جاتی ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ کانپور میں بکیوں کا کوئی بڑا نیٹ ورک بھی سرگرم ہو سکتا ہے۔