29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی سربراہی میں جاری لیبیا کیخلاف آپریشن کی کمانڈ نیٹو نے سنبھال لی
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی سربراہی میں لیبیا کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کی مکمل کمانڈ نیٹو نے سنبھال لی ہے۔ ناٹو کے کردار پر ترکی نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ لیبیا کے عوام کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ اتحادی افواج انہیں آزادی دلانا چاہتی ہیں یا ان کے ملک سے کچھ حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں، امریکی سربراہی میں لیبیا کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کی مکمل کمانڈ نیٹو نے سنبھال لی ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسن نے کہا کہ ان کا مقصد قذافی کی فوجوں سے شہریوں کو بچانا ہے۔ تاہم ترکی نے ناٹو کے کردار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ باغیوں سے لڑائی کے لیے ناٹو کی مداخلت کا منصوبہ نہیں تھا۔ادھر لیبیا میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت بڑھتی جار ہی ہے اور دارالحکومت طرابلس میں پیٹرول پمپوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ چیزوں کی قلت کے ذمہ دار اتحادی افواج ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ ہمیں آزاد کرانا چاہتے ہیں یا یا لیبیا سے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ ہمیں آزاد کرانا چاہتے ہیں یا یا لیبیا سے کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اشیا کی قلت اس وجہ سے ہے کیوں کہ اتحادی افواج نے لیبیا کا بحری اور فضائی محاصرہ کر لیا ہے،باہر سے کچھ نہیں آسکتا۔ جبکہ کام کرنے والے ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔اس دوران طرابلس میں چار اور سرتے میں دو دھماکے سنے گئے۔ لیبیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ دونوں شہروں پر اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی بمباری تھی۔ ایک شہری نے ٹیلے فون پر دعویٰ کیا ہے کہ مصراتہ میں حملوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔