29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان : ضلع بولان میں تباہ شد ہ بجلی کے ٹاوروں کی تاحال مرمت نہیں ہوسکی
جنگ نیوز -
بلوچستان : ضلع بولان میں تباہ شد ہ بجلی کے ٹاوروں کی تاحال مرمت نہیں ہوسکی
عد م مرمت کے باعث بجلی کا شارٹ فال گیارہ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا
کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع بولان میں تخریب کاری سے تباہ ہونے والے بجلی کے ٹاوروں کی مرمت مکمل نہ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال گیارہ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بجلی کا بحران گھمبیر صورتحال اختیارکرگیا۔کیسکوذرائع کے مطابق 18مارچ کو گڈو سے کوئٹہ آنے والی 132کے وی اور 220 کے وی کی ٹرانسمشین لائنیں کے دو ٹاورزکو نامعلوم افراد نے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب گشتری کے مقام پراڑادیاتھاان میں سے 132کے وی کے ایک ٹاور کی مرمت تو مکمل ہوگئی تاہم سبی کے علاقے بابر کچھ میں بھی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اڑائے جانے سے صوبے میں صرف 150میگا واٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ بجلی کی طلب 1350میگا واٹ ہے۔جس کی وجہ سے کوئٹہ کو صرف بارہ گھنٹے بجلی مل رہی ہے جبکہ صوبے کے دیگر پندرہ اضلاع کے42گریڈاسٹیشنوں کوچوبیس گھنٹے میں ایک گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔بجلی کی عدم فراہمی سے ان علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔کیسکو ذرائع کے مطابق مچھ کے قریب تحریب کاری سے متا ثرہ 220کے وی کے ٹاور کی مرمت کا کام دو سے تین روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔