تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امن کی آشا، نئی دہلی میں پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات

جنگ نیوز -
نئی دلی…نئی دہلی میں پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری داخلہ پاکستان چودھری قمرزمان کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد سیکریٹری داخلہ جی کے پلائی کی سربراہی میں مذاکرات میں شامل ہے۔ مذاکرات کے موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن شاہد ملک بھی موجود ہیں۔ بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بھارت کیجانب سے ممبئی حملوں کی تحقیقات کا معاملہ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے سمجھوتاایکسپریس کی تحقیقات سے اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.