تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ازبکستان پاکستان کو30 جون تک کپاس کی دس لاکھ بیلز برآمد کریگا

جنگ نیوز -
کراچی … ازبکستان پاکستان کو30 جون2011تک کپاس کی دس لاکھ بیلز برآمد کریگا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کوششوں کے باعث ازبکستان کی حکومت نے پاکستان کوکپاس برآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین، ازبک کپاس کا اہم درآمد کنندہ ہے اور کپاس کی درآمد کیلئے 80 فیصد ایڈوانس میں ادائیگی کرتا ہے جبکہ پاکستان کے لیے ازبک حکومت نے پیشگی ادائیگی کی شرط ختم کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.