تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پہلے کاروباری دن کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا رجحان

جنگ نیوز -
سنگاپور…لیبیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث پیر کے دن کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھا جارہا ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر نیویارک خام تیل مئی کے سودوں میں15سینٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا، فی الحال ان میں25 سینٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مشرق وسطیٰ خاص طور پر شام اور یمن میں سیاسی عدم استحکام میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھا جارہا ہے۔لیبیا میں حالیہ کشیدگی کے بعد احتجاج کرنیوالے افراد نے کہا ہے کہ وہ اپنے کنٹرول میں آئے علاقوں سے تیل کی پیداوار کو آئندہ ایک ہفتے میں بحال کر دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.