تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سونیا گاندھی بھی موہالی میں پاک بھارت سیمی فائنل دیکھیں گی

جنگ نیوز -
موہالی … پاک بھارت وزرائے اعظم کے ساتھ ہی بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی بھی موہالی میں سیمی فائنل دیکھیں گی۔موہالی میں پاکستان اور بھارت کے وزیر اعظم تو سیمی فائنل معرکہ دیکھنے کا پلان کر چکے ہیں لیکن مہمانوں میں بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی بھی موجود ہوں گی جو اس اہم میچ کا لطف اٹھائیں گی۔بھارت میں کرکٹ کا جنون اس حد تک سرایت کر گیا ہے کہ بھارت کے سینما گھر بھی کرکٹ کے میدانوں کی شکل اختیار کرنے جا رہے ہیں،فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد اب سینما گھروں میں اپنی پسندیدہ فلموں کے بجائے دیکھیں گے ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل، جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.