تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رحمن ملک کے سٹے بازی سے متعلق بیان پر عمران خان کی تنقید

جنگ نیوز -
کولکتہ … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے سٹہ بازی سے متعلق بیان کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے رحمن ملک کا بیان نہیں سنا ہو گا کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس کرنے کو بہت کام ہیں ۔ رحمن ملک نے ایک بیان میں کہا تھاکہ ماضی میں لندن میں جو ہوا اگر اس بار کرکٹرز نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے کرکٹرز کو وارن کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم پرکڑی نظر ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹیم کسی قسم کی فکسنگ میں ملوث نہیں ہو گی۔ دوسری جانب کولکتہ میں ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے زیادہ رحمن ملک پر نظر رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنا ہے تو جرائم کی کسی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.