29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قلات: نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ،ایک کو جلادیا گیا، ڈرائیورز زخمی
جنگ نیوز -
قلات...بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افرادنے نیٹوآئل ٹینکرپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورززخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قلات کے علاقے سوراب میں قومی شاہراہ پرنامعلوم افراد کی نیٹوسپلائی کے دوآئل ٹینکرپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکرزکے دونوں ڈرائیورززخمی ہوگئے۔ ملزمان نے فائرنگ کے بعدایک آئل ٹینکرکونذرآتش کردیااورموقع سے فرارہوگئے ۔واقعہ کے بعدلوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی اسپتال پہنچا دیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔