29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:داؤد انجینئرنگ کالج کے پرنسپل کی چھت سے کو د کرخودکشی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے داؤد انجنیئرنگ کالج کے پرنسپل انجینئرسلمان بلوچ نے کالج کی چھت سے کود کرمبینہ طور پرخودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق داؤد انجینئرنگ کالج کے پرنسپل انجینئرسلمان بلوچ نے دوپہر پونے دو بجے کالج کی چوتھی منزل سے کود کرمبینہ طورپرخودکشی کی،میت کوپہلے اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال پہنچایااوربعدمیں پولیس کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔انجینئرسلمان بلوچ کے پرائیویٹ سیکریٹری شاکرحسین نے جیونیوزکوبتایا کہ پرنسپل نے خود کشی سے پہلے اپنی ڈاک چیک کی تھی،ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی تھی اوران سے کہاتھا کہ آپ آفس میں ٹھہرئیے میں ابھی آتاہوں۔