تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سینیٹ میں متفقہ قراردار منظور

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . امریکا میں ملعون پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر سینیٹ نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیری جونز کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناہے کہ ٹیری جونز پاگل ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ اس کے خلاف کارروائی ہو۔سینیٹ میں قائد ایوان نیئرحسین بخاری نے مولانا گل نصیب، چوہدری شجاعت حسین اور حاجی عدیل کے دستخطوں پر مشتمل قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی ،اس سے پہلے وزیر داخلہ رحمان ملک نے اجلاس کوبتایاکہ ٹیری جونز کے خلاف کارروائی کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہ نما اسحاق ڈار نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیری جونز پاگل اور جنونی ہے۔ راجا ظفر الحق کاکہناتھاکہ ٹیری جونز نے جرم کیا ہے۔ حاجی عدیل نے کہاکہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے پر ٹیری جونز کو سزا ملنی چاہیے ۔ پروفیسر خورشیداحمد کاکہناتھاکہ قرآن شریف کی بے حرمتی کا واقعہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.