29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چوہدری مونس الٰہی کے ریمانڈ میں چار روز کی توسیع
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہورکی ایک مقامی عدالت نے این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل میں گرفتارسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الہٰٰی کے ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی،،مونس الہٰٰی کی عدالت میں پیشی کے موقع مسلم لیگ ق کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احاطہ عدالت میں موجود تھی۔مونس الہٰٰی کوبکتر بند گاڑی میں ضلع کچہری لایا گیا،جہاں مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے ان کی گاڑی کوگھیرلیااور نعرے لگاتے ہوئے ان پر گل پاشی کی،ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عرفان بسرا سے مونس الہٰٰی کے مزید چار دن کے ریمانڈ کی درخواست کی اورموقف اختیار کیا کہ این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن وڑائچ سے42 کروڑ روپے کی وصولی کیلئے مونس الہٰٰی کا ریمانڈ ضروری ہے، مونس الہٰٰی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف ایف آئی اے کے پاس این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہیں، انہیں محض ان کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے ملوث کیا گیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مونس الہٰٰی کو مزید چار روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔