29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مرلی دھرن فٹ ہوں یا نہ ہوں سیمی فائنل میں کھیلیں گے،سنگاکارا
جنگ نیوز -
کولمبو . . . . . سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن فٹ ہوں یا نہ ہوں سیمی فائنل میں فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، سری لنکا اور نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کولمبو کے پریمداسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمار سنگاکارا نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ اس اہم میچ میں مرلی دھرن شرکت کریں گے اگر وہ مکمل فٹ نہ بھی ہوئے تب بھی انہیں کھلائیں گے، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے آف اسپنر مرلی دھرن نیوزی کے خلاف گروپ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، انجری کے باوجود کوارٹر فائنل میں مرلی دھرن نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔